اگر آپ اپنا پرانا اینڈرائیڈ اسمارٹ فون بیچنے کی تیاری کر رہے ہیں تو اس کو فروخت کرنے سے پہلے آپ کو کچھ باتوں کا ضرور خیال رکھنا چاہئے۔ اگر آپ ان چیزوں کو بھول گئے تو آپ کو مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی پرائیویٹ تصاویر اور میسیجز بھی لیک ہو سکتے ہیں
![]() |
| 1 |
سبھی UPI ایپس کو ڈیلیٹ کریں: اپنے پرانے فون کو فروخت کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنے فون سے سبھی بینکنگ ایپس کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔ یہ ایپس موبائل نمبر سے منسلک ہوتے ہیں۔ ایسے میں OTP نہیں آئے گا۔ لیکن ایپ میں باقی رہ جانے والا کوئی بھی ڈیٹا آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
ڈیوائس کو ری سیٹ کرنے سے پہلے سبھی اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کریں: اسمارٹ فون میں فیکٹری ری سیٹ کرنے سے فون کا سبھی ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجاتا ہے۔ لیکن اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ گوگل اکاؤنٹس خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔ ایسے میں فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنے سے پہلے سبھی اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیں
واٹس ایپ کا بیک اپ ضرور لیں: فون کو فیکٹری ری سیٹ کرنے اور فروخت کرنے سے پہلے یہ یقینی بنائیں کہ آپ نے واٹس ایپ کا بیک اپ لے لیا ہے۔ بصورت دیگر آپ کی سبھی چیٹس اور دیگر ڈیٹا نئے فون میں دستیاب نہیں ہوں گے





